پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ، ایک لاکھ 49 ہزار کی سطح عبور

Pakistan Stock Exchange sees bullish move, index reaches 150,000

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے نیا ریکارڈ قائم کردیا، 100 انڈیکس ایک لاکھ 49 ہزار کی سطح پار کرگیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 49 ہزار 203 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

دورانِ کاروبار انڈیکس ایک لاکھ 49 ہزار 367 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک بھی گیا۔

گزشتہ روز کاروبار ایک لاکھ 48 ہزار 196 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

READ  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ٹلہ فائرنگ رینج کا دورہ، آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں