بھارت کے شہر غازی آباد کے نواحی علاقے میں پیش آنے والا ایک انوکھا واقعہ پولیس اسٹیشن تک جا پہنچا، جب ایک خاتون اپنے شوہر کی شکایت لے کر تھانے پہنچ گئی، جسے سن کر پولیس اہلکار بھی مسکرا اُٹھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون نے الزام لگایا کہ اس کا شوہر روزانہ تین گھنٹے سخت ورزش کرواتا ہے تاکہ وہ نورا فتیحی جیسی اسمارٹ اور خوبصورت نظر آئے۔ خاتون نے بتایا کہ اس کا شوہر فزیکل ایجوکیشن ٹیچر ہے اور نورا فتیحی کا مداح ہونے کی وجہ سے اسے سخت مشقت والی ورزشیں کروانے پر مجبور کرتا ہے۔
خاتون کے مطابق اگر وہ ورزش نہ کرے تو شوہر اسے کھانا نہیں دیتا اور کئی کئی گھنٹے بھوکا رکھتا ہے۔ اس نے مزید الزام لگایا کہ اس کے سسرالی جہیز اور رقم کا مطالبہ کرتے ہیں اور انکار پر ہراساں کرتے ہیں۔
پولیس نے خاتون کی شکایت پر شوہر اور سسرالیوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔






تبصرے بند ہیں