بھارت کا سندھ طاس معاہدے کے تحت سیلاب کے معاملے پر پاکستان سے رابطہ

India contacts Pakistan on flood issue under Indus Waters Treaty

بھارت نے سندھ طاس معاہدے کے تحت سیلاب کے خدشے پر پاکستان سے رابطہ کیا ہے۔

بھارتی حکام نے پاکستان کو دریائے توی میں جموں کے مقام پر ممکنہ شدید سیلاب کے بارے میں آگاہ کیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ اطلاع اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے فراہم کی گئی۔

اس سے قبل بھارت نے سندھ طاس معاہدے پر عمل درآمد معطل کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم 24 اگست کی صبح 10 بجے یہ رابطہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بھارت نے پاکستان کو سیلاب کی ممکنہ صورتحال سے پیشگی آگاہی دی، جو مئی میں پاک بھارت کشیدگی کے بعد اپنی نوعیت کا پہلا بڑا رابطہ ہے۔

حکومت پاکستان نے بھارتی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

READ  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس کی شاندار بلندی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں