ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی پاکستان اسکواڈ کا اعلان

Pakistan announces 15-member squad for Women's Cricket World Cup

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کا 15 رکنی اسکواڈ اعلان کر دیا گیا ہے۔

فاطمہ ثناء پہلی مرتبہ ون ڈے ورلڈ کپ میں قومی ویمن ٹیم کی قیادت کریں گی۔ ٹیم ورلڈ کپ سے قبل جنوبی افریقہ کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل بھی کھیلے گی۔ ویمنز ورلڈ کپ 30 ستمبر سے 2 نومبر تک بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ہے، تاہم پاکستان کے تمام میچ سری لنکا میں ہوں گے۔

اسکواڈ میں نتالیا پرویز، رامین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار اور سیدہ عروب شاہ پہلی بار ون ڈے ورلڈ کپ کھیلیں گی۔

آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر اسکواڈ سے دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، جن کے تحت گل فیروزہ اور نجيحہ علوی کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

"پاکستان ویمن ٹیم کا اسکواڈ”
فاطمہ ثناء (کپتان)، منیبہ علی صدیقی، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، ایمان فاطمہ، نشرا سندھو، نتالیا پرویز، عمائمہ سہیل، رامین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار، سدرہ امین، سدرہ نواز اور سیدہ عروب شاہ۔

"نان ٹریولنگ ریزروز”
گل فیروزہ، نجيحہ علوی، طوبیٰ حسن، امِ ہانی اور وحیدہ اختر۔

READ  کراچی: گل پلازہ میں آتشزدگی کے بعد متعدد افراد تاحال لاپتا، اہل خانہ پریشان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں