جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی گئی۔
محکمۂ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پابندی سیکیورٹی خدشات اور فورسز کے سامان کی ترسیل کے پیشِ نظر لگائی گئی ہے، جس کا اطلاق صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ راغزئی بازار سمیت تمام مارکیٹس بند رہیں گی جبکہ انگور اڈا، زم چینہ، خامرنگ، رغزئی اور شولام تا وانا روٹ پر سفر بھی ممنوع ہوگا۔
محکمۂ داخلہ کے مطابق صرف ایمرجنسی کی صورت میں فورسز کی اجازت سے سفر کیا جا سکے گا، جبکہ شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی دیکھتے ہی اپنی گاڑی 100 میٹر فاصلے پر روک دیں۔






تبصرے بند ہیں