چین کے شہر شیان میں اچانک کلاؤڈ برسٹ ہوا جس کے مناظر کیمرے میں قید ہو گئے۔
ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیاہ بادلوں سے اچانک موسلا دھار بارش برسنے لگی اور فضا خوفناک مناظر پیش کرنے لگی۔ مقامی ویڈیوگرافر یو یونگ ہوئی نے یہ منظر چھت سے ٹائم لیپس فوٹیج کی صورت میں 10 منٹ تک ریکارڈ کیا اور پھر اسے 10 سیکنڈ کی مختصر ویڈیو میں سمو کر سوشل میڈیا پر شیئر کیا، جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
ماہرین کے مطابق کلاؤڈ برسٹ بارش کی ایک غیر معمولی اور شدید قسم ہے جس میں مختصر وقت میں بے پناہ بارش ہوتی ہے۔ زمین فوری طور پر پانی جذب نہیں کر پاتی، جس کے نتیجے میں فلیش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ جیسے خطرناک حالات پیدا ہو جاتے ہیں، خصوصاً پہاڑی علاقوں میں۔






تبصرے بند ہیں