امریکا میں ڈیپارٹمنٹ آف کنزرویشن نے مونگ پھلی کی شکل والے خول رکھنے والے کچھوے کی 41 ویں سالگرہ منائی۔
یہ تقریب ریاست مزوری کے پاؤڈر ویلی کنزرویشن نیچر سینٹر میں عوامی شرکت کے ساتھ منعقد ہوئی، جس میں کارڈ سازی، کچرے سے متعلق آگاہی، شیٹس پر رنگ بھرنے اور کچھوے جیسی تھیم پر مبنی خوراک جیسی سرگرمیاں شامل تھیں۔
محکمے کے حکام نے ایک نیوز ریلیز میں بتایا کہ اس مادہ کچھوے کا خول ’8‘ کے ہندسے جیسا ہے، جو بچپن میں ایک چھ خانوں والے پلاسٹک رنگ (جس میں سوڈا کین رکھے جاتے ہیں) میں پھنسنے کی وجہ سے ایسا بن گیا۔ اگرچہ اب وہ بڑی ہو چکی ہے، مگر کچرے اور آلودگی کے خلاف اس کی علامتی جدوجہد آج بھی جاری ہے۔






تبصرے بند ہیں