پاکستان میں آنے والے تباہ کن ریلوں کی شکل میں بھارتی پانی کو باضابطہ طور پر ’’آبی جارحیت‘‘ قرار دے دیا گیا ہے۔ یہ اعلان بدھ کے روز ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری، این ڈی ایم اے کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کی مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا گیا۔
پاکستان نے اس سال مئی میں ہی خدشات ظاہر کر دیے تھے کہ بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کا اعلان کر چکا ہے۔ اس کے چند روز بعد بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا، جس کا پاکستان نے بھرپور جواب دے کر اس جارحیت کو ناکام بنا دیا تھا۔






تبصرے بند ہیں