اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

Earthquake tremors felt in various cities of the country

وفاقی دارالحکومت اسلام آباداور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی اور مرکزافغانستان کےجنوب مشرق میں تھا۔

زلزلہ پیما مرکز نے بتایاکہ زلزلے کی گہرائی 22 کلومیٹر تھی۔

خیال رہے کہ یکم ستمبر کی شب زلزلہ کے باعث افغانستان میں 1400 سے زائد افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔

اس دوران پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

READ  سیف اللہ جھیل کشتی حادثہ: امریکا سے آئی لاپتہ 17 سالہ لڑکی کی تلاش جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں