چین میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کی ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر پیوٹن نے کہا کہ روس اور شمالی کوریا کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہیں، اور شمالی کوریا کی فوج نے ماضی میں کرسک علاقے کی آزادی میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک مل کر جدید نازی ازم کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں۔
اس موقع پر کم جونگ اُن نے کہا کہ روس کے ساتھ ہمارے تعلقات ہر شعبے میں ترقی کر رہے ہیں، اور ہم ایک برادر ملک کے طور پر ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے جون 2024 میں ہونے والے معاہدے کو تعاون میں اضافے کی بنیاد قرار دیا اور کہا کہ مختلف شعبوں میں شراکت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے محنت کی ضرورت ہے۔





تبصرے بند ہیں