پنجاب میں بارش نے سیلاب متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا

Rain in Punjab further adds to the hardships of flood victims

پنجاب میں بارشوں نے سیلاب متاثرین کی مشکلات کو مزید بڑھا دیا ہے

مظفرگڑھ میں مسلسل موسلادھار بارش کے باعث کئی علاقے زیرِ آب آ گئے، گلی محلوں میں 3 سے 4 فٹ تک پانی جمع ہو گیا ہے۔ فیصل آباد، جھنگ، ملتان، بہاولپور اور لودھراں سمیت مختلف اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ جھنگ میں بارش نے سیلاب متاثرہ شہریوں کے مسائل مزید گھمبیر بنا دیے ہیں، نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہونے سے آمد و رفت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 9 ستمبر تک موسلادھار بارشوں کا امکان ہے جبکہ پنجاب، اسلام آباد، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں وقفے وقفے سے تیز بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

READ  'جنوبی پنجاب کو اپنی آواز دوبارہ مل گئی' پی ایس ایل میں ملتان کی واپسی پر علی ترین کا ردعمل آگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں