امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی (FAA) کی پانچ رکنی ٹیم نے سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAA) کا سیفٹی آڈٹ شروع کردیا ہے
پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی کے امکانات بڑھ گئے ہیں ذرائع کے مطابق ایف اے اے کی ٹیم سی اے اے کے مختلف شعبوں کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے، اور یہ آڈٹ پاکستان کی ایوی ایشن کیٹیگری اپ گریڈ کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ اگر سی اے اے آڈٹ میں کامیاب رہا تو امریکا کے لیے براہ راست پروازیں دوبارہ شروع ہو سکیں گی۔
اس وقت پاکستان کی کیٹیگری 2 ہے، جو جعلی پائلٹ لائسنس اسکینڈل کے بعد ایف اے اے نے کیٹیگری ون سے کم کر دی تھی۔
اطلاعات کے مطابق امریکی ٹیم سیفٹی آڈٹ مکمل کرنے کے بعد 12 ستمبر کو پاکستان سے امریکا واپس روانہ ہوگی۔






تبصرے بند ہیں