سیلاب سے ملتان کے قریب جلال پور شہر کو محفوظ رکھنے کے لیے اوچ شریف روڈ میں شگاف ڈال دیا گیا۔
حکام کے مطابق جلال پور کو بچانے کے لیے بنائے گئے عارضی بند پر پانی کا دباؤ برقرار تھا، جسے کم کرنے کے لیے یہ اقدام کیا گیا۔
سیلاب متاثرین کی کشتی ڈوبنے کے باعث 19 افراد لاپتہ ہوگئے تھے، جن میں سے 18 کو زندہ بچالیا گیا، جبکہ ایک شخص کی تلاش جاری ہے۔ دوسری جانب بہاولنگر کی بستی کلر والی میں دریائے ستلج کے قریب 12 سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔
ادھر دریائے چناب میں ہیڈ پنجند کے مقام پر پانی کی آمد بڑھ کر 6 لاکھ 68 ہزار کیوسک تک پہنچ گئی ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب برقرار ہے، جہاں گڈو پر پانی کی آمد 5 لاکھ 2 ہزار اور سکھر پر 4 لاکھ 40 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی۔






تبصرے بند ہیں