قتل کی دھمکیوں کے بعد بالی ووڈ کے مشہور اداکار سلمان خان کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی اور رئیلٹی شو میں لائیو آڈینس پر پابندی لگا دی گئی
بھارتی رئیلٹی شو بگ باس 19 کے پروڈیوسر رشی نیگی نے بتایا کہ گزشتہ ڈھائی سال سے مسلسل جان سے مارنے کی دھمکیوں کے پیش نظر شو کے سیٹ پر حفاظتی اقدامات بڑھا دیے گئے ہیں۔ اب سلمان خان کے موجود ہونے کے دوران لائیو آڈینس کو داخلے کی اجازت نہیں دی جاتی۔
رشی نیگی کے مطابق پروڈکشن ٹیم نے حفاظتی انتظامات اور لاجسٹک آپریشنز کو مضبوط کیا ہے، 600 رکنی عملہ تین شفٹوں میں 24 گھنٹے کام کر رہا ہے، اور خواتین کی نمائندگی بھی نمایاں ہے۔ شو میں شامل ہر فرد، چاہے مستقل ہو، عارضی یا وینڈر، کا مکمل بیک گراؤنڈ چیک کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ سلمان خان اس وقت بگ باس 19 کی میزبانی کر رہے ہیں اور انہیں فرنچائز کے سب سے مضبوط میزبانوں میں شمار کیا جاتا ہے۔






تبصرے بند ہیں