تھائی لینڈ: سیلاب سے پولٹری فارم میں پانی بھر گیا، 50 ہزار مرغیاں ہلاک

Floods inundate poultry farm, killing 50,000 chickens

تھائی لینڈ میں سیلاب کے باعث 50 ہزار مرغیاں ہلاک ہوگئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کے مشرقی صوبے کے ضلع موانگ میں سیلاب نے تباہی مچائی ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس بتایا گیا ہے کہ سیلاب سے جہاں انسان متاثر ہیں وہیں ضلع موانگ کے ایک پولٹری فارمز میں بھی سیلاب 50 ہزار مرغیوں کی جان لے گیا۔

رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ مرنے والی مرغیوں کی وجہ سے پولٹری فارم کی مالکن کو 8 سے 10 ملین بھات کا نقصان ہوا ہے۔

پولٹری فارم کی مالکن نے بتایا کہ رات بھر بارش کی وجہ سے پانی پولٹری فارمز میں بھر گیا جس کی سطح 30 سینٹی میٹر تک ریکارڈ کی گئی۔

خاتون کے مطابق سیلاب کی وجہ سے مرغیوں کا ایک شیڈ تو بہہ گیا جب کہ دوسرے شیڈ میں رہنے والی تقریباً تمام مرغیاں ہی مر گئیں، جنہیں 18 ستمبر کو فروخت کیا جانا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ پہلی بار نہیں ہے، 2022 میں آنے والے سیلاب کی وجہ سے بھی پولٹری فارم متاثر ہوا تھا۔

READ  صوابی میں کلاؤڈ برسٹ سے اموات کی تعداد 28 ہوگئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں