بلوچستان سے افغان مہاجرین کے انخلاء کا تیسرا مرحلہ جاری، 30ہزار سے زائد مہاجرین وطن واپس

Third phase of evacuation of Afghan refugees

ملک بھر کی طرح کوئٹہ سمیت بلوچستان سے بھی افغان مہاجرین کے انخلاء کا تیسرا مرحلہ جاری ہے۔

حکومت پاکستان کے فیصلے کے مطابق ملک بھر سے غیرقانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین اور دیگر غیرملکیوں کے انخلاء کا تیسرا مرحلہ یکم ستمبر کو شروع ہوا۔

اس مرحلے میں تمام رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ مہاجرین کو ان کے وطن واپس بھجوایاجارہا ہے جس کے تحت اب تک 30 ہزار سے زائد افراد اپنے وطن واپس بجھوائے جاچکے ہیں جن میں 20 ہزار افراد رضاکارانہ طور پر واپس گئے ہیں۔
کوئٹہ میں 33 سے زائد تعلیمی ادارے اور صحت کے مراکز بھی افغان باشندوں کے زیرانتظام چلائے جارہے ہیں، انہیں بھی نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں جب کہ ضلعی انتطامیہ کے علاوہ پولیس فورس بھی غیرقانونی غیر ملکی افراد کو واپس بھجوانے کےعمل میں سرگرم ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ افغان باشندوں کے آباد علاقوں کی نشاندہی کرلی گئی ہے، ہم اس سلسلے میں کارروائیاں کررہے ہیں، جنہیں واپس اپنے وطن بھجوایا جائے گا۔

READ  بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا سرپلس بجٹ صوبائی اسمبلی میں پیش کردیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں