چمن: بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی

Explosion at border taxi stand

بلوچستان کے شہر چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا ہوا جس میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوئے۔

جاں بحق اور زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ بارودی مواد مسافروں کے سامان میں رکھا گیا تھا۔

حکومت بلوچستان نے دھماکے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق جائے وقوعہ کو فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے، دھماکے کی نوعیت اور محرکات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہے۔

READ  آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے معاملے پر ایوان صدر میں اہم اجلاس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں