برطانیہ نے پاکستانی کی نجی ائیرلائن ‘ائیر بلو’ کو برطانیہ کیلئے براہ راست پروازیں چلانے کی باقاعدہ اجازت نامہ جاری کردیا۔
یورپ اور برطانیہ کیلئے پابندی ہٹنے کے بعد ائیر بلو پہلی پاکستانی ائیر لائن ہے جسے برطانیہ کیلئے براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت ملی ہے۔
ائیر لائن ذرائع کے مطابق ائیر بلو سب سے پہلے اسلام آباد سے براستہ استنبول برطانوی شہر لیڈز کے لیے پروازیں چلائے گی۔لیڈز کے بعد مانچسٹر کی پروازوں کو شروع کیا جائے۔
ائیربلو رواں سال نومبر سے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔
دوسری جانب قومی ائیر لائن کے حکام کے مطابق قومی ائیر لائن کو ابھی برطانوی سی اے اے سے پروازوں کی اجازت کا انتظار ہے۔






تبصرے بند ہیں