اسرائیلی فوج غزہ کی رہائشی عمارتیں تباہ کرنے لگی، حملوں میں مزید 30 فلسطینی شہید

killing 30 more Palestinians

غزہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں کے ساتھ زمینی حملوں میں بھی شدت آگئی۔

عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 30 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی بھی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے ٹینکوں کے ساتھ بارود سے بھری ناکارہ فوجی گاڑیوں سے رہائشی عمارتوں کو تباہ کرنا شروع کردیا ہے۔

دوسری جانب حماس نے امریکی صدر ٹرمپ کا جنگ بندی تجاویز نہ ماننے کا الزام مسترد کر تے ہوئے کہاکہ امریکا سمیت پوری دنیا جانتی ہے کہ جنگی مجرم نیتن یاہو نے ہی جنگ بندی کی ہر کوشش ناکام بنائی۔

READ  سمندری طوفان 'ملیسا' سے جمیکا اور کیوبا میں تباہی، مختلف حادثات میں 30 افراد ہلاک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں