عمران خان نے دہشتگردوں کو واپس لاکر یہاں بسایا: عطا اللہ تارڑ

Imran Khan brought back terrorists and settled them here

وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے پی ٹی آئی نے دہشتگردوں کو واپس لاکر یہاں بسایا اور آج بھی سہولتکاری جاری ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی علی امین سے شکایت یہ تھی کہ وہ دہشتگردوں کی پوری سہولت کاری نہ کرسکے ، یہ اب ایسے شخص کو وزیراعلیٰ بنارہے ہیں جو دہشتگردوں کے لیے نرم گوشہ رکھتا ہے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا انتشاری ٹولہ دہشت گردوں کا سہولت کار ہے، لندن کی عدالت میں پی ٹی آئی کے حواری کو ذلت اور رسوائی ملی، فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کا جھوٹا بیانیہ دفن ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ لندن کی عدالت کا فیصلہ اس انتشاری ٹولے کی شکست ہے، فیصلے کے بعد ان کو چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہیے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی پالیسی کابل میں نہیں اسلام آباد میں ہی بنے گی۔

دوسری جانب اختیار ولی کا کہنا تھا کہ علی امین کی بشریٰ بی بی اور علیمہ خان سے لڑائی ہوئی جس پر ہٹایا گیا، خواتین کی لڑائی میں خیبرپختونخوا کے ساتھ کھلواڑ بند کریں۔

انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کی شناخت یہ ہے کہ وہ ریاست کے خلاف تقریر کرتے ہیں۔

READ  میرے پاس الفاظ نہیں کہ بتا سکوں وزیراعلیٰ بھاٹی گیٹ واقعے پرکتنی غمزدہ تھیں: عظمیٰ بخاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں