خارجیوں اور افغان فورسز کیخلاف ایک اور بڑی کامیابی، مؤثر فائر سے کھرچر فورٹ مکمل تباہ

Another major victory against foreigners and Afghan forces

پاکستانی فورسز نے پاک افغان سرحد پر افغانستان کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کا بھر پور جواب دیتے ہوئے متعدد افغان فوجی ہلاک اور کئی افغان پوسٹیں تباہ کر دیں ۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز نے پاک افغان بارڈر پر انگور اڈا، باجوڑ،کرم، دیر، چترال، اور بارام چاہ کے مقامات پر بھی بِلا اشتعال فائرنگ کی۔

افغانستان کی فائرنگ کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا ، بھاری نقصانات کے باعث متعدد افغان فوجی ہلاک ہوگئے اور کئی افغان پوسٹیں خالی ہو گئیں ۔

افغانستان نے پاکستان سےبھاری جوابی کارروائی روکنے کی درخواست کر دی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے برامچا سیکٹر میں افغانی شہیدان پوسٹ تباہ کردی جبکہ افغانی دوران میلا اورترکمانزئی کیمپس بھی تباہ کردیے۔ خرلاچی سیکٹر میں افغانی پوسٹوں کو بھی نشانہ بنایا ۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خارجیوں اور افغان فورسز کے خلاف ایک اور بڑی کامیابی ملی ہے اور مؤثر فائر سے کھرچر فورٹ مکمل تباہ کردی گئی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کھرچر فورٹ فتنہ الخوارج کا مرکز تھا۔

READ  کیڈٹ کالج وانا پر حملہ آور تمام خوارج کو جہنم واصل کردیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں