راولپنڈی: سبق یاد نہ کرنے پر نجی اسکول کے استاد کا طالب علم پر بدترین تشدد، جسم پر نشانات پڑ گئے

Private school teacher brutally tortures student

راولپنڈی کی تحصیل کلر سیداں میں استاد نے طالب علم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

جیو نیوز کے مطابق واقعہ کلر سیداں کے نجی اسکول میں پیش آیا جہاں ایک طالب علم کو استاد نے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے طالب علم کے جسم پر نشانات اور نیل پڑ گئے۔

پانچویں کلاس میں پڑھنے والے متاثرہ طالب علم کا کہنا ہے کہ سبق یاد نہیں تھا اس لیے استاد نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ طالب علم کے والدین نے وزیراعلیٰ پنجاب اور سی ای او ایجوکیشن سے واقعہ کا نوٹس لینے اور استاد کے خلاف سخت قانون کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس حوالے سے اسکول انتظامیہ کا کہنا ہےکہ طالب علم پر تشدد کرنے والے استاد کو نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے جب کہ متعلقہ استاد کے خلاف قانونی کارروائی والدین کا استحقاق ہے۔

READ  پاناما کی گیشا کافی سب سے مہنگی قیمت پر فروخت ہونے کا نیا ریکارڈ قائم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں