چین کی سرکاری تیل کمپنیوں نے روسی تیل کی خریداری معطل کردی

China's state-owned oil companies suspend purchases of Russian oil

بیجنگ: چین کی سرکاری تیل کمپنیوں نے روسی تیل کی خریداری معطل کردی۔

خبر ایجنسی رائٹرزکے مطابق روس کی دو بڑی تیل کی کمپنیوں پر امریکی پابندیوں کے بعد چین کی سرکاری تیل کمپنیوں نے روسی تیل کی خریداری معطل کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کی آئل ریفائنریز بھی روسی تیل کی درآمدات میں تیزی سے کمی لانے پر تیار ہوچکی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت اور چین روسی تیل کے سب سے بڑےخریدار ہیں اور یوکرین جنگ کے معاملے پر روس پر دباؤ ڈالنے کےلیے دو سب سے بڑے خریداروں کا یہ اقدام روسی آمدنی پر دباؤ ڈالے گا۔

READ  ائیر کرافٹ کیریئر سے زیادہ خطرناک وہ ہتھیار ہے جو اسے سمندر میں غرق کرسکتا ہے: آیت اللہ خامنہ ای

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں