بھارت: رقم کے تنازع پر بھائی نے 19 سالہ بہن کو قتل کردیا، لاش بوری میں ڈال کر پھینک دی

Brother kills 19-year-old sister over money dispute

بھارت میں رقم کے تنازع پر بھائی نے 19 سالہ بہن کو قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اتر پردیش کے شہر گورکھپورمیں پیش آیا جہاں 32سالہ اشش نشاد نے اپنی 19 سالہ بہن نیلم کو رقم کے تنازع پر قتل کرکے اس کی لاش ایک بیگ میں ڈال کر پھینک دی۔

رپورٹ کے مطابق دونوں بہن بھائیوں کے والد کو ایک کیس میں معاوضے کے طور پر 6 لاکھ روپے کی رقم ملی تھی جسے ان کے والد چنکو نشاد اپنی بیٹی کی شادی پر خرچ کرنا چاہ رہے تھے جو اگلے سال جنوری میں طے تھی تاہم ان کا بیٹا اشش اس رقم میں سے حصہ چاہتا تھا۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ 27 اکتوبر کو اشش نے مبینہ طور پر کپڑے سے نیلم کا گلا گھونٹ کر اسے قتل کیا اور اس کے جسم کے ٹکڑے کرکے انہیں بوری میں بھرنے کے بعد گورکھپور شہر سے تقریباً 70 کلومیٹر دور کشی نگر میں گنے کے کھیت میں پھینک دیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہےکہ اس دوران جب ایک ناکے پر پولیس نے اشش نشاد سے بیگ کے بارے میں پوچھا تو اس نے جواب میں کہا کہ بیگ میں آٹا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جب نیلم لاپتا رہی تو اس کے والد نے ابتدا میں یہ سمجھا کہ وہ پوجا کے لیے گئی ہے تاہم جب پڑوسیوں نے گھر والوں کو بتایا کہ انہوں نے اشش کو بوری کے ساتھ اپنے گھر سے نکلتے ہوئے دیکھا تھا تو اس کے بعد اہل خانہ کو اشش پر شک ہوا اور انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔

READ  ایران نے اوور فلائنگ کیلئے مغربی فضائی حدود بھی کھول دی

بعد ازاں پولیس پوچھ گچھ کے دوران اشش نے شروع میں واقعے سے لاعلمی کا ڈرامہ کیا تاہم بعد میں اس نے قتل کا اعتراف کر لیا جس کے بعد پولیس نے نیلم کی بوسیدہ لاش بدھ کی رات کھیت سے برآمد کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں