دہشتگردی کے خاتمےکیلئے وزیراعظم نے سہیل آفریدی کو تعاون کی پیشکش کی تھی: عطاتارڑ

Prime Minister offered cooperation to Sohail Afridi

وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو تعاون کی پیش کش کی تھی۔

عطاتارڑ نے کہا کہ سیاست کرنا آپ کا حق ہے لیکن خیبر پختونخوا کے معاملات کو دیکھنا بھی آپ کی ذمے داری ہے۔

وزیر اطلاعات نے نیشنل ایکشن پلان سے متعلق اجلاس میں وزیراعلیٰ کی موجودگی پر ایک بار پھر تنقید کی، انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے سے متعلق مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے کے لیے سہیل آفریدی کو بھی اجلاس میں شریک ہونا چاہیے تھا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ اجلاس میں شرکت سے ہی کوئی بات بن سکتی ہے، صرف بیانات دینے سے بات نہیں بنتی۔

READ  قوم نے متحد ہو کر دشمن کو منہ توڑ جواب دیا؛ شاہد آفریدی کی وزیراعظم سے گفتگو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں