کراچی: ڈمپر حادثےکے بعد عوام کا احتجاج، لیاقت محسود کےگارڈ نے فائرنگ کردی

Public protests after dumper accident

کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعے کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے، مشتعل افراد کی جانب سے گاڑی کو آگ لگانے کے بعد ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود مسلح گارڈ کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔

جائے وقوعہ پر موجود عوام ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کو دیکھ کر مشتعل ہوگئے اور ان کی گاڑی کے سامنے احتجاج کیا، نعرے لگائے تاہم اس موقع پر لیاقت محسود کے گارڈ نے جاتے ہوئے سر عام فائرنگ کردی۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

جائے وقوعہ پر موجود شہریوں کا کہنا تھا کہ لیاقت محسود ہر حادثے کے بعد پہنچ جاتے ہیں، لیاقت محسود کو جانی نقصان کا غم نہیں ہوتا بلکہ اپنے ڈمپر کی فکر ہوتی ہے۔

لیاقت محسود کا احتجاجاً نیشنل ہائے وے بند کرنے کا اعلان
ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود نےواقعے کے بعد بیان میں کہا کہ حادثےکے بعد ڈمپرکو جلایاگیا، ایس ایس پی کوفون کرکےکہا کہ پولیس کی زیادہ سےزیادہ نفری لے کر پہنچیں جس پر ایس ایچ او نے کہا کہ آپ آجائیں، قانونی کارروائی کروں گا۔

لیاقت محسود نے کہا ہم 15 سے 20 افراد حادثے کے مقام پر پہنچے تو وہاں بہت لوگ موجود تھے جنہوں نے مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا، لیاقت محسود نے کہا کہ وہ احتجاجاً نیشنل ہائے وے بند کریں گے۔

READ  کفایت شعاری پالیسی، 60 فیصد سرکاری گاڑیاں گراؤنڈ کردی ہیں: شرجیل میمن

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں