امریکی سفارتخانے کے 3 رکنی وفد کی اڈیالہ جیل آمد

A 3-member delegation from the US Embassy arrives at Adiala Jail

راولپنڈی: امریکی سفارتخانے کے 3 رکنی وفد نے اڈیالہ جیل میں قید امریکی شہری سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق امریکی سفارتخانے کی چیف کونسل آفیسر ٹریسی زیپی، آمنہ بی بی اور سکیورٹی آفیسر اسامہ حنیف پر مشتمل وفد اڈیالہ جیل پہنچا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ امریکی سفارت خانے کے وفد کو قیدی محمود احمد اعوان تک قونصلر رسائی دی گئی جہاں وفد قیدی سے ملاقات کے بعد جیل سے روانہ ہوگیا۔

جیل ذرائع کے مطابق امریکی شہری محمود احمد اعوان تھانہ روات میں درج مقدمے میں قید ہے۔

READ  عدالتی حکم پر مسلسل غیر حاضری، علیمہ خان کے نویں مرتبہ وارنٹ جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں