کیا مریخ پر بھی بجلی کڑکتی ہے؟ سائنس دانوں کا نیا دعویٰ

Does lightning strike on Mars too?

ماہرینِ فلکیات نے نظامِ شمسی کے چوتھے سیارے مریخ میں بجلی کڑکنے کے مظہر کو ریکارڈ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

2021 میں مریخ کی سطح پر اترنے والے ناسا کے پرزرویرنس روور کو سیارے پر حیاتیاتی علامات کی جانچ کے لیے بھیجا گیا تھا اور وہ گزشتہ چار برس سے جیزیرو کریٹر کے علاقے کا معائنہ کر رہا ہے۔

مریخ پر بجلی کڑکنے کا مظہر (جس کو ’مِنی لائٹننگ‘ کانام دیا گیا) روور پر نصب سپر کیم آلے سے ہونے والی آڈیو اور الیکٹرومیگنیٹک ریکارڈنگ سے سامنے آیا۔

سائنس دان پُر امید ہیں کہ ان نتائج کی تصدیق کی غرض سے ایٹماسفیئرک ڈسچارج کی پیمائش کے لیے نئے آلات اور مزید حساس کیمرا بھیجے جا سکتے ہیں۔

فرانس سے تعلق رکھنے والی محققین کی ٹیم نے 28 گھنٹوں کی مائیکروفون ریکارڈنگز کا جائزہ لیا جو ناسا کے روور نے دو مریخی سال (یا 1374 زمینی دن) سے زیادہ کے عرصے میں حاصل کی گئیں تھی۔

ماہرین کو معلوم ہوا کہ الیکٹریکل ڈسچارجز کا آندھی اور مٹی کے طوفانوں سے معمول کا تعلق ہے۔

READ  ماہرین نے ممکنہ نئی عالمی وباء سے متعلق خدشہ ظاہر کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں