اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری، مزید 7 فلسطینی شہید

Israel continues to violate Gaza ceasefire agreement

اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں، تازہ حملوں میں مزید 7 فلسطینی شہید ہوگئے۔

الجزیرہ کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل کی جانب سے غزہ میں ڈرون حملے اور مشین گن فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ہفتے کو اسرائیلی کارروائیوں میں کم از کم 7 فلسطینی شہید ہوگئے۔جس میں 70 سالہ خاتون اور ان کا 25 سالہ بیٹا بھی شامل ہیں۔

غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق 11 اکتوبر کو جنگ بندی کے بعد سے اب تک 367 فلسطینی اسرائیلی حملوں میں شہید ہو چکے ہیں۔

قطر اور مصر نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی ایک نازک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور "غزہ اسٹیبلائزیشن فورس” کی فوری تعیناتی ناگزیر ہے۔

دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

READ  ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی تیاری کرلی تھی: امریکی انٹیلی جنس کا دعویٰ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں