چیئرمین این آئی آر سی جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی عہدے سے مستعفی

Shaukat Aziz Siddiqui resigns from his post

اسلام آباد: چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی) شوکت عزیزصدیقی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج اور چیئرمین این آئی آر سی جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

شوکت عزیزصدیقی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔

جسٹس (ر) شوکت عزیز نے صدرمملکت کو سیکرٹری وزارت اوورسیز پاکستانیز کے ذریعے معاہدہ ختم کرنے کا نوٹس بھجوا دیا۔

READ  کراچی: 13 سال سے بنگلے میں کام کرکے 5 کروڑ کی جائیداد بنانے والی گھریلو ملازمہ بلآخر پکڑی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں