مکہ مکرمہ میں منشیات اسمگلنگ پر 2 پاکستانی شہریوں کو پھانسی دے دی گئی

2 Pakistani nationals hanged for drug smuggling in Mecca

سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں منشیات اسمگلنگ کے جرم پر 2 پاکستانی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دو پاکستانی شہریوں نے ہیروئن اور دیگر منشیات جسم کے مختلف حصوں میں چھپا کر سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش کی جس پر انہیں گرفتار کیا گیا۔

حکام نے بتایاکہ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی، سپریم کورٹ کی جانب سے سزا کے خلاف اپیل مسترد ہونے کے بعد سزا پر عمل درآمد کا شاہی فرمان جاری کیا گیا۔

حکام کے مطابق دونوں پاکستانی شہریوں کو آج مکہ مکرمہ میں سزائے موت دی گئی۔

سعودی وزارت داخلہ نے خبردار کیا کہ جو اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں انہیں سخت سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

READ  مکران کوسٹل ہائی وے پر کوچ اور ایل پی جی ٹرک میں تصادم سے7 افراد جاں بحق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں