لکی مروت میں دہشتگردوں کا فیکٹری بس پر حملہ، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

Terrorists attack factory bus in Lakki Marwat

لکی مروت کے علاقے ناورخیل موڑ کے قریب دہشتگردوں نے نجی فیکٹری کی بس پر حملہ کر دیا۔

پولیس نے بتایا کہ دہشتگردوں نے نجی سیمنٹ فیکٹری کی گاڑی کو آئی ای ڈی دھماکے سے نشانہ بنایا، حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

READ  کریانہ اسٹور پر سامان لینے گئی 8 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات، دکاندار گرفتار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں