ایران میں احتجاج: پاکستان کی اپنے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت

Protests in Iran: Pakistan advises its citizens to avoid non-essential travel

پاکستان نے ایران میں مہنگائی کے خلاف جاری مظاہروں کے پیش نظر اپنے شہریوں کو ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کردی۔

دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ حالات بہتر ہونے تک پاکستانی شہری ایران کا غیر ضروری سفر نہ کریں۔ ایران میں مقیم پاکستانی شہریوں کو بھی انتہائی احتیاط اور غیرضروری نقل و حرکت سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایران میں مقیم پاکستانی شہری پاکستانی سفارتی مشنز سے مسلسل رابطے میں رہیں۔

ایران کی تازہ صورت حال میں پاکستانی سفارتخانے نے شہریوں کی سہولت کے لیے کرائسس مینجمنٹ یونٹ قائم کردیا ہے۔

یاد رہے کہ ایران میں مہنگائی کے خلاف پُرتشدد مظاہرے 13 ویں روز بھی جاری ہیں جہاں اب تک پُرتشدد واقعات میں 15 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 65 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

READ  پاکستان اور امریکا کے مابین تجارتی معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں