سرگودھا؛ شدید دھند کے باعث مسافر وین ٹرین سے ٹکرا گئی، 5افراد شدید زخمی

Passenger van collides with train due to heavy fog

سرگودھا:
نواحی علاقے سوبھاگا ریلوے کراسنگ پر شدید دھند کے باعث مسافر ہائی ایس وین ہزارہ ایکسپریس ٹرین کی زد میں آگئی۔

اطلاعات کے مطابق ریلوے پھاٹک کراس کرتے ہوئے مسافر ہائی ایس وین ٹرین کی زد میں آئی جس کے نتیجے میں خوفناک تصادم ہوا، حادثے میں 5 افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔


ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈرائیور اور دیگر زخمی مسافروں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال سلانوالی منتقل کر دیا گیا ہے۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب کراچی سے آنے والی ہزارہ ایکسپریس دھند کے باعث محدود حدِ نظر میں پھاٹک کے قریب پہنچی۔

امدادی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ کراچی سے آنے والی ہزارہ ایکسپریس ٹرین ایک گھنٹہ تک رکے رہنے کے بعد سرگودھا کے لیے روانہ ہوگئی۔

READ  سکیورٹی فورسز کا قلات میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 12 دہشتگرد ہلاک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں