ایرانی وزیر انصاف امین حسین رحیمی نے کہا ہے کہ 8 سے 10 جنوری کے دوران ملک میں احتجاج نہیں ہوا بلکہ یہ مکمل خانہ جنگی تھی۔
ایرانی وزیر امین حسین رحیمی نے کابینہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے 8 سے 10 جنوری کے دوران گرفتار کیے گئے افراد کو مجرم قرار دیا۔
امین حسین رحیمی نے کہا کہ یہ تمام افراد اس وقت موقع پر موجود تھے۔ گرفتار افراد کے ساتھ کسی قسم کی رعایت یا نرمی نہیں برتی جائے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل، امریکا اور بادشاہت کے حامیوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی ان کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔
یاد رہے کہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی بھی اس سے قبل کہہ چکے ہیں کہ گرفتار کیے گئے افراد کے لیے کوئی رعایت نہیں ہوگی اور انہیں جلد از جلد مقدمہ چلا کر سزا دینی چاہیے






تبصرے بند ہیں