پھانسی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: ایرانی وزیر خارجہ کی مظاہرین کو پھانسی دینےکی خبروں کی تردید

Iranian Foreign Minister denies reports of execution of protesters

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مظاہرین کو پھانسی دینے کی خبروں کو مسترد کردیا۔

امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ نے واضح کیا کہ ایران میں لوگوں کو پھانسی دینے کا کوئی منصوبہ نہیں، پھانسی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران میں معاشی مشکلات کے خلاف دس دن تک پرامن احتجاج جاری رہا جس کے بعد تین دن تک تشدد ہوا جو ان کے بقول اسرائیل کی جانب سے منظم کیا گیا۔

ایرانی وزیرخارجہ نے دعویٰ کیا کہ مظاہروں میں موجود عناصر کو بیرون ملک سے کنٹرول کیا جارہا تھا، کچھ مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر گولیاں چلائیں، داعش طرز کی دہشتگردانہ کارروائیاں کی گئیں، پولیس اہلکاروں کو زندہ جلایا گیا۔

وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دعویٰ کیا کہ اب صورتحال پر قابو پا لیا گیا ہے اور ملک میں امن بحال ہو چکا ہے اور میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ پھانسیوں کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

READ  بھارت: جعلساز نے ڈیجیٹل گرفتاری کا جھانسہ دیکر ریٹائرڈ پروفیسر سےکروڑوں روپے بٹور لیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں