گل پلازہ کے متاثرین کے نقصانات کا ازالہ ہوگا: ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید

The losses of the Gul Plaza victims will be compensated

کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے پر ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ گل پلازہ کی آگ بجھانا اولین ترجیح ہے 40 فیصد آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

سعدیہ جاوید نے کہا کہ عمارت میں شدید تپش کے باعث فائر فائٹرز کو اندر جانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں، فائر فائٹرز جاں فشانی سے کام میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمارت میں کیمیکل اور پرفیوم شاپس بھی موجود ہیں جو ریسکیو میں رکاوٹ بن رہی ہیں، آگ بجھانے کے لیے پانی اور فوم کا استعمال جاری ہے۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ حکومت سندھ مشکل کی گھڑی میں تاجروں اور عوام کے شانہ بشانہ ہے، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ اور افسوس ہے، جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہیں، برنس وارڈ میں زیر علاج زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔

سعدیہ جاوید نے کہا کہ حکومت کی تمام تر ہمدردیاں متاثرین گل پلازہ کے ساتھ ہیں، حکومت سندھ ہمیشہ تاجروں کی مدد کے لیے آگے ہے، گل پلازہ کے متاثرین کے نقصانات کا ازالہ ہوگا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ آگ بہت تیزی سے پھیلی جس کے باعث کنٹرول نہیں کرسکے، پرانی عمارتوں میں ایمرجنسی ایگزٹ کا انتظام نہیں ہے، عمارت میں سیفٹی کے انتظامات نہیں تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کام کررہی ہے، تاجر برادری کے ساتھ حکومت بیٹھ کر مشاورت کرے گی۔

READ  پاکستان دنیا کی ابھرتی معیشتوں میں دوسرے نمبر پر، دیوالیہ ہونے کے خدشات کم ہوگئے: بلوم برگ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں