بنگلادیش کے اسپورٹس ایڈوائزر نے کھلاڑیوں کو آج اہم میٹنگ کیلئے بلالیا

Bangladesh's sports advisor calls players for important meeting today

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلادیشی ٹیم کے بھارت نہ جانے کے معاملے پر بنگلادیش کے اسپورٹس ایڈوائزر ڈاکٹرآصف نذرل نےبنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو بلا لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ملاقات میں مشیر کھیل کھلاڑیوں کو موجودہ صورتحال سے آگاہ کریں گے ، کھلاڑیوں اور ڈاکٹر اصف نذرل کی ملاقات آج سہہ پہر ہوگی۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر آصف نذرل ورلڈکپ کے متعلق کھلاڑیوں کی رائے لیں گے اور کھلاڑیوں کے ساتھ میٹنگ میں حکومت ورلڈکپ میں شرکت سےمتعلق اپنی پوزیشن بتائے گی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر آصف نذرل بحران کے حل کے لیے ممکنہ اقدامات پر بھی بات کریں گے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ کھلاڑی ورلڈکپ تنازعے کو باہمی افہام و تفہیم سے حل کرنے کے حق میں ہیں۔

READ  فٹبال ورلڈکپ میں شریک ایرانی ٹیم کو امریکا میں رہنے کی اجازت نہ مل سکی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں