‘میں نے کوئی غلطی نہیں کی’، ٹرمپ کا اوباما کی توہین آمیز ویڈیو پوسٹ پر معافی مانگنے سے انکار

Trump refuses to apologize for Obama's insulting video post

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر باراک اوباما اور ان کی اہلیہ کی متنازع اور توہین آمیز ویڈیوپوسٹ کرنے پر معافی مانگنے سے انکار کردیا۔

باراک اوباما کی ویڈیوپوسٹ کرنے پر رد عمل دیتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ انہوں نے کوئی غلطی نہیں کی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر اوباما اور خاتون اول مشال اوباما کی انتہائی توہین آمیز اے آئی ویڈیو پوسٹ کی تھی۔

ڈونلڈٹرمپ کےسوشل میڈیا پر متنازع ویڈیوپوسٹ کرنےسےطوفان کھڑا ہوا تھا جس کے بعد انہیں پوسٹ ڈیلیٹ کرنا پڑی۔

ویڈیو میں اوباما اور ان کی اہلیہ کو بن مانس دکھایا گیا، جس پر وائٹ ہاؤس نے دعویٰ کیا تھا کہ ایک اسٹاف نے یہ ویڈیو غلطی سے پوسٹ کردی تھی جسے ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔

READ  بھارت: رقم کے تنازع پر بھائی نے 19 سالہ بہن کو قتل کردیا، لاش بوری میں ڈال کر پھینک دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں