نامور بھارتی فلمساز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

Renowned Indian filmmaker dies of heart attack

جنوبی بھارت کی کناڈا فلم انڈسٹری کے معروف فلمساز جو سائمن 80 برس کی عمر میں چل بسے۔

جو سائمن کو بنگلور میں کناڈا فلم چیمبر آف کامرس کی میٹنگ کے دوران دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سائمن میٹنگ میں شریک تھے جہاں وہ مستقبل کے منصوبوں پر بات کر رہے تھے۔ انہوں نے ایک جشن منانے کا پروگرام منعقد کرنے کی تجویز بھی دی۔
میٹنگ ہال سے باہر نکلنے کے بعد وہ ایک کرسی پر بیٹھے اور اچانک گر گئے، انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا لیکن شام تقریباً 4:30 بجے انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔

جو سائمن نے کئی دہائیوں پر محیط اپنے کیریئر میں متعدد مقبول کناڈا فلمیں بنائیں۔

READ  اکشے کمار کے سنجیدہ مذاق نے جیکولین فرنینڈس کو خوفزدہ کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں