غزہ میں اسرائیل کیجانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں، مزید 11 فلسطینی شہید

Israel violates ceasefire in Gaza

غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، تازہ حملوں میں مزید 11 فلسطینی شہید ہوگئے۔

فلسطینی ریڈ کراس کے مطابق اتوار کو شمالی غزہ میں خیمہ بستی پر کیے گئے ایک حملے میں کم از کم 6 جبکہ جنوبی حصے میں ایک اور حملے میں 5 فلسطینی شہید ہوئے۔

اسرائیل ڈیفنس فورسز نے الزام عائد کیا ہے کہ اس نے حماس کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے جواب میں مبینہ اہداف کو نشانہ بنایا۔

اسرائیل اور حماس دونوں ایک دوسرے پر 10 اکتوبر سے نافذ جنگ بندی کے بعد سے تقریباً روزانہ خلاف ورزیوں کا الزام عائد کر رہے ہیں۔

غزہ کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے اب تک کم از کم 600 افراد شہید ہو چکے ہیں۔

مقامی حکام کے مطابق اس ماہ کے آغاز میں غزہ بھر میں اسرائیلی فضائی حملوں کی ایک لہر میں کم از کم 32 افراد مارے گئے تھے۔

تازہ حملے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب امریکا کی ثالثی میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے نفاذ کی تیاریاں جاری ہیں۔

READ  قطر میں منجمد 12 ارب ڈالر کے اثاثوں میں سے 6 ارب ڈالر جلد جاری کیے جائیں گے، مسعود پزشکیان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں