کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

Thunderstorms likely in Karachi today

کراچی میں آج گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے میں شہر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ کراچی میں کم سےکم درجہ حرارت 18.6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے۔
ڈائریکٹر پی ایم ڈی انجم نذیر نے بتایا تھا کہ کراچی میں دوپہر 2 بجے سے 3 بجے کے درمیان ہلکی اور معتدل بارش ہو سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا رمضان المبارک کے دوران کراچی میں شروع کے ایک دو دن گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی تاہم شہر کا موسم مجموعی طور پر خوشگوار رہے گا۔

READ  کراچی: ڈیری فارمرز کا دودھ کی قیمت بڑھانے کا مطالبہ، کمشنرکو خط لکھ دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں