پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان ریلویز نے بھی کرائے بڑھا دیے

Pakistan Railways also increased fares

پاکستان ریلویز نے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا ۔

ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق اکانومی کلاس کے کرایوں میں 5 فیصد ، اے سی کلاسز کے کرایوں میں 10 فیصد جبکہ مال گاڑیوں کے کرایوں میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔

ترجمان پاکستان ریلویز کا کہنا ہے کہ اضافے کا اطلاق 9 مارچ سے تمام مسافر ٹرینوں اور مال گاڑیوں کے کرایوں پر ہو گا۔

ترجمان ریلویز کے مطابق فیصلے کا اطلاق پہلے سے کی ہوئی بکنگ پر نہیں ہو گا ۔

READ  بجٹ میں صنعتوں کے فروغ کیلئے بھاری فنڈز رکھنےکا فیصلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں