پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر آئل کمپنیز کو فائدہ پہنچایا گیا: مفتاح اسماعیل

Oil companies benefited by increasing the prices of petroleum products

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ اس وقت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا آئل کمپنیز کو زيادہ منافع دینےکے برابر ہے۔

انہوں نے کہاکہ آئل کمپنیزجو پیٹرول اورڈیزل آج بیچ رہی ہیں وہ 28 فروری سےپہلےکم قیمت پر لیا گیاتھا، ابھی قیمتیں بڑھانے اور کمپنیز کو مزید زیادہ منافع دینے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ابھی قیمتیں بڑھانا ویسا ہی ہے جیسا حکومت نے شوگرملوں کو چینی برآمد کرنےکی اجازت دی تھی۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ اس سے شوگر مل مالکان کا منافع بڑھا لیکن عوام کو نقصان ہوا۔

READ  بجٹ سے قبل ہی سولر پینلز کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ، نئی قیمتیں کیا ہیں؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں