فاروق ستار کا وزیراعظم سے گورنر سندھ کی تبدیلی کے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ

Farooq Sattar demands PM to review decision to change Sindh Governor

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی فاروق ستار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو ہٹانے کے فیصلے پر نظرثانی کریں۔

ایک بیان میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما امین الحق نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کی تبدیلی پر وزیر اعظم سے ملاقات میں تحفظات کا اظہار کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو اعتماد میں لیے بغیر گورنرسندھ کو ہٹایاگیا،کوشش ہوگی آئندہ بھی گورنر سندھ کا عہدہ ایم کیو ایم کو ملے۔

امین الحق نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی ناقص کارکردگی کے باعث ترقیاتی منصوبے تاخیر کا شکار ہیں۔

ادھر کامران ٹیسوری کو گورنر کے عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر سینئر رہنما ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف کامران ٹیسوری کو ہٹانےکے فیصلے پر نظرثانی کریں اور کامران ٹیسوری کو ان کے منصب پر دوبارہ بحال کریں

READ  عمر ایوب کی اہلیہ سیاسی کارکن کی تعریف پر پورا اترتی ہیں اس لیے ٹکٹ دیا، سلمان اکرم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں