راحت فتح علی خان اور بیٹے کو برطانوی پارلیمنٹ میں عالمی اعزاز سے نوازا گیا

Rahat Fateh Ali Khan and son honored with international honor in British Parliament

لندن میں بین الاقوامی سطح پر معروف قوال اور صوفی موسیقار راحت فتح علی خان اور ان کے بیٹے شاہ زمان خان کو عالمی اعزاز سے نوازا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، تقریب کا انعقاد برطانوی پارلیمنٹ میں کیا گیا، جہاں متعدد اراکینِ اسمبلی نے شرکت کی اور راحت فتح علی خان اور شاہ زمان کی شاندار کارکردگی اور موسیقی میں نمایاں خدمات کو سراہا۔ اس پروگرام کا اہتمام معروف پاکستانی‑بنگلہ دیشی موسیقار جوڑے کاشف راجہ اور ربائیت جہان نے کیا۔
اعزاز کی تقریب سے قبل راحت فتح علی اور شاہ زمان نے لندن کے تاریخی رائل البرٹ ہال میں پرفارمنس دی، جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا اور شاندار داد سے نوازا۔

READ  قومی اقتصادی کونسل نے اگلے مالی سال کیلئے 4 ہزار 224 ارب کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں