حزب اللہ کی طاقت نے اسرائیلی فوج کو حیران کردیا: اسرائیلی کمانڈر کا اعتراف

Hezbollah's strength surprised the Israeli army: Israeli commander admits

اسرائیلی فوج کے کمانڈر نے اعتراف کیا ہے کہ لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی طاقت نے اسرائیلی فوج کو حیران کر دیا ہے۔

اسرائیل فوجی کمانڈکے سربراہ رفی میلیو ماسگب نے کہاکہ حزب اللہ فعال ہے اور ان کےپاس تقریبا10ہزار راکٹ اور متعدد لانچرز موجود ہیں۔

رفی میلیو ماسگب کا کہنا تھا کہ حزب اللہ 6 ماہ تک روزانہ 500 راکٹ داغنے کی صلاحیت رکھتی ہے، حزب اللہ کے بارے میں سوچا کچھ تھا اور حقیقت کچھ اور ہے۔

دوسری جانب ایران نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر جنگ میں مزید شدت آئی تو پورا خطہ ان کے لیے جہنم بن جائے گا۔

ایران کے خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے دو ٹوک الفاظ میں خبر دار کیا ہے کہ مزید جارحیت کا جواب پورے خطے میں شدید رد عمل کی صورت میں دیا جائےگا۔

READ  ظہران ممدانی کی تاریخی جیت، ٹرمپ نے یوٹرن لے کر ہتھیار ڈال دیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں