بھارت: سفاک بیٹے نے 75 سالہ معذور ماں کو چوتھی منزل سے نیچے پھینک دیا، خاتون ہلاک

Brutal son throws 75-year-old disabled mother from fourth floor

بھارت میں سفاک بیٹے نے 75 سالہ معذور ماں کو چوتھی منزل سے نیچے پھینک دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بنگلورو شہر میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے اپنی بیمار اور معذور ماں کو چوتھی منزل سے نیچے پھینک دیا۔

یہ واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب وینکٹیش کے گھر کے مالک وکرم نے عمارت کے عقب میں ایک زور دار آواز سنی جس پر پولیس کو فوری اطلاع دی گئی۔

پولیس کے مطابق واقعے کا علم ہوتے ہی وینکٹیش کو اپنی 75 سالہ ماں ساوتر ماسی کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش اپنا جرم قبول کرتے ہوئے بتایا کہ میرے والد کا انتقال تقریباً 10 سال قبل ہوا تھا اس کے بعد سے میں اپنی ماں کی دیکھ بھال کررہا تھا، تقریباً 5 سال پہلے والدہ کو فالج کا دورہ پڑاجس کے باعث وہ بستر پر ہی رہتی تھیں، ان کی دیکھ بھال کے لیے اپنی ملازمت بھی چھوڑنی پڑی، والدہ کے صحتیاب ہونے کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے تھے اور ہر روز زندگی میرے لیے دکھی ہوتی جا رہی تھی۔

پولیس کے مطابق مکان مالک عمارت کے گراؤنڈ فلور پر رہتا تھا اور ملزم نے عمارت کی پہلی منزل پر گھر کرائے پر لیا ہوا تھا جو اپنی والدہ کو چوتھی منزل پر لے گیا اور وہاں سے نیچے پھینک دیا جس سے خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

READ  امریکی قبضے میں لیے گئے ایرانی جہاز اور عملے کو پاکستان کے حوالے کردیا گیا: امریکی میڈیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں