امریکا نے ایران کے 35 اداروں اور شخصیات پر پابندیاں عائد کر دیں

US imposes sanctions on 35 Iranian entities and individuals

امریکا نے ایران کے 35 اداروں اور شخصیات پر پابندیاں عائد کر دیں، ان اداروں اور شخصیات پر الزام ہے کہ یہ ایران کے بینکاری شعبے کی مدد کرتے ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ان اداروں اور شخصیات نے اربوں ڈالر تیل کی ترسیل میں کردار ادا کیا۔

امریکی محکمہ خزانہ کے ذیلی ادارے (او ایف اے سی) نے خبردار کیا ہے کہ وہ بینک بھی پابندیوں کی زد میں آ سکتے ہیں جو ایران کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کے عوض ادائیگیاں کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ کاروبار کررہے ہیں۔

امریکی حکام نےچینی صوبے شینڈونگ میں قائم آئل ریفائنریزکا بھی ذکر کیا اور کہا کہ شینڈونگ میں کئی آزاد چینی کمپنیاں ایرانی تیل درآمد کرتی یا اسے ریفائن کرتی ہیں۔

READ  روسی اور امریکی صدور کی ٹیلیفونک گفتگو، پیوٹن یوکرینی صدر سے ملاقات کیلئے تیار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں