بونیر: نائب قاصد کے بیٹےکی سی ایس ایس امتحان میں صوبائی سطح پر پہلی پوزیشن

Naib Qasid's son secures first position at provincial level in CSS exam

ڈپٹی کمشنر بونیر کے دفتر میں کام کرنے والے نائب قاصد کے بیٹے نے تاریخ رقم کردی۔

خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر کے ڈپٹی کمشنر آفس میں کام کرنے والے نائب قاصد کے بیٹے نے سی ایس ایس 2025 کے مشکل ترین امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے خیبرپختونخوا میں پہلی جبکہ ملک بھر میں 18ویں پوزیشن حاصل کر لی۔

ان کا کہنا تھا کہ تعلیم پر توجہ اور مسلسل محنت ہی کامیابی کی اصل کنجی ہے، پیر محمد نے کہا کہ حضرت بلال کی کامیابی غریب اور متوسط طبقے کے نوجوانوں کے لیے ایک روشن مثال اور امید کی کرن ہے، انہوں نے بیٹے کی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔

حضرت بلال کی یہ شاندار کامیابی نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے علاقے کے لیے باعث فخر بن گئی ہے۔

حضرت بلال نے اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور سے بی ایس انگلش کی ڈگری حاصل کی تھی، حضرت بلال کی کامیابی پر اہل علاقہ اور مختلف سماجی حلقوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

READ  لاہور : پتنگ بازی ،موسیقی، کھابے اور موج مستی، 3 روز رونقیں بکھیر کر بسنت ختم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں